بالوں کی ری بونڈنگ کیا ہے؟ اور گھر میں یہ کس طرح کی جا سکتی ہے

FireShot Capture 199 - keratinovoe-vypryamlenie-volos-doma-0_ - http___wombe.ru_wp-content_uploads

بالوں کی ری بونڈنگ کیا ہے؟ اور گھر میں یہ کس طرح کی جا سکتی ہے؟
بال ایک ایسی چیز ہیں جن کے بارے میں سب خواتین بہت مختاط ہوتی ہیں اور اِن کی دیکھ بھال اچھی طرح کرتی ہیں۔ آپ اپنے بالوں کو مختلف طریقوں سے اسٹائل دئے سکتے ہیں۔ ہر شخص کے بال مختلف انداز، ساخت، لمبائی اور خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ زیادہ تر خواتین کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بالوں کو سنبھلنا آسان نہیں ہے کیونکہ بال بل دار ہونے کی وجہ سے خشک بھی ہوتے ہیں اور دیکھنے میں رف لگتے ہیں۔
آپ نے بہت سی خواتین کے بال دیکھے ہوں گے جو نرم و ملائم اور سیدھے ہوتے ہیں اور ایسے بال دیکھنے میں بھی اچھے لگتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ جن کے بال سیدھے ہون اُن کو گھنگھریالے بال پسند ہوتے ہیں اور وہ تقریبات پر اپنے بالوں میں کرل ڈلواتی ہیں یا پرمنگ کرواتی ہیں۔ کچھ اِسی طرح کا حال اُن خواتین کا ہے جن کے بال گھنگھریالے ہوتے ہیں اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کے بال سیدھے اور سلکی ہوں۔ اِس کے لئے ہیر سٹریٹنر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس سے بال کچھ وقت کےلئے سیدھے ہوتے ہیں اور دوبارہ اپنی اصلی حالت میں لوٹ جاتے ہیں۔ اب دورِ جدید میں بالوں کو سیدھا کرنے کےلئے نت نئے طریقے متعارف ہو رہے ہیں جن میں بالوں کی ری بونڈنگ بھی ایسی ہی تکنیک ہے لیکن فرق یہ ہے کہ اس میں کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں۔ بالوں کے خلیات میں قدرتی طور پر بونڈ پائی جاتی ہے جو کیمیکل کے استعمال سے ختم ہوجاتی ہے اور پھر اِس کو دوبارہ ایک عمل کے ذریعے واپس لایا جاتا ہے اور اِس کو ری بونڈنگ کہا جاتا ہے اس سے بال سیدھے اور ہموار ہو جاتے ہیں۔

گھر میں بالوں کی ری بونڈنگ کرنے کا طریقہ
عام طور پر ری بونڈنگ کے لئے کسی ماہر کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں کیونکہ بہت سے لوگ اس بات سے انجان ہیں کہ یہ عمل باآسانی گھر پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ گھر میں ری بونڈنگ کرنے میں بہت آسان اور سادہ مراحل شامل ہیں۔
سب سے پہلا مرحلہ یہ ہے کہ بالوں کو شمپو کرکے اچھی طرح دھو کر صاف کریں اور اِس کے لئے کیمیکل سے پاک ہلکی نوعیت کا شمپو استعمال کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ شمپو سے آپ کے بالوں پر کوئی مضراثرات نا پڑے۔بال دھونے کے بعد کنڈیشنر استعمال نہیں کریں۔
اب بالوں کو قدرتی طریقہ سے خشک ہونے دیں۔ پنکھے کی نیچے بیٹھ کے سُکھا لیں یا ویسے ہی سوکھنے دیں۔ قدرتی طریقے سے بالوں کو خشک کرنا بالوں کے لئے بھی بہتر ہوتا ہے۔
جب بال اچھی طرح خشک ہوجائیں تو اِن کو چھوٹے چھوٹےحصوں میں تقسیم کریں۔

$_1

اِس کے بعد باری باری بالوں کے ہر حصے کو الگ الگ پکڑ کے اُس پر کنڈیشنر لگائیں۔ خیال رہے کہ کنڈیشنر لگاتے ہوئے بالوں کو سیدھا رکھنا ہے اور کریم لگا کر بالوں کو پلاسٹک بورڈز یا کسی اور چیز سے ڈھانپتے جائیں ۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک بال بھی پلاسٹک بورڈز سے باہر نہیں ہونا چاہئے۔
اگر آپ کے بال نارمل یا بل کھاتے ہیں تو کریم کو تیس منٹ کےلئے لگا رہنے دیں لیکن اگر بال زیادہ رف ہیں تو آپ کو تھوڑا زیادہ وقت دینا پڑے گا۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ بہت زیادہ وقت کےلئے کریم کو بالوں پر لگا رہنے دینا بھی مضر ہے۔ اگر آپ تجویز کردہ وقت سے زیادہ لگا رہنے دیں گی تو اِس سے بالوں کو نقصان پہیچے گا۔
اب بالوں کو سٹیم دینے کا مرحلہ ہے اور اِس کے لئے آپ کو بالوں کی ساخت کے مطابق دس سے چالیس منٹ لگے گے۔بالوں کو اسٹیم نہایت احتیاط سے اِتنے ہی وقت کےلئے دیں جتنا ضروری ہو۔
جب اسٹیم کا مرحلہ مکمل ہو جائے تو بالوں کو دھولیں کہ کریم مکمل طور پر بالوں سے نکل جائے۔ بال دھونے کے بعد ڈرائیر کو ہلکا کرکے بال اچھی طرح خشک کرلیں۔

بال خشک کرنے کے بعد اِن پر کیراٹین لوشن لگائیں اور پھر بالوں کو فلیٹ آئرن سے سیدھا کریں۔ آئرن کرنے سے گھنگریالے بالو ں کے بل نکل جائیں گے اور وہ سیدھے ہو جائیں گے۔
بال سیدھے کرنے کا مرحلہ مکمل ہو جائے تو بالوں کو ایک بار پھر چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں اور بالوں میں نیچرل لائزر لگائیں۔ اس نیچرل لائزر سے آپ کے بالوں کی بونڈ واپس آجاتی ہے۔ اِس مرحلے کے بعد بالوں کی بناؤٹ مستحکم ہو جائے گی۔ نیچرل لائزر کو بالوں میں آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر بالوں کو ایک بار پھر دھو لیں۔ اِس کے بعد بالوں کو بلو ڈرائی کر لیں۔
جب بال مکمل خشک ہو جائیں تو سارے بالوں میں ہیر سیرم لگائیں اور بالوں کو دوبارہ آئرن کریں۔

1393234448174

 اب آئینے میں اپنے بالوں کو ادھر اُدھر لہرا کر دیکھیں کہ سیدھے اور سلکی بال آپ ہی کے ہیں اور کیسے نظر آرہے ہیں۔
ری بونڈنگ کے اچھے نتائج کےلئے ضروری ہے کہ تمام مراحل پر ٹھیک اِسی طرح عمل کیا جائے ۔ کسی بھی مرحلے پر بے احتیاطی سے آپ کے بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Keune Sleek & Shine Rebonding Conditioner 

Leave a comment