بالوں کو دھونا ایک فن ہے: بالوں کوصحت مند رکھنے کے لیے چند مشورے

Smerete_hair_wash_saloon

بالوں کو دھونا ایک فن ہے
صحنت مند، گھنے اور ملائم بال ہمارے شخضیت کو حیرت انگیز طور پر نمایاں اور پُرکشش بنا دیتے ہیں اس لیے اپنے بالوں کو عمدہ طریقے سے دیکھ بھال کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔
بالوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر گومر نے بالوں کی دیکھ بھال کرنے اور انھیں صحت مند رکھنے کے لیے چند مشورے دیے ہیں لیکن

پہلے بال گرنے یا جھڑنے کے اسباب پر روشنی ڈالیں گے۔
بال گرنے یا جھڑنے کے متعدد اسباب ہوتے ہیں، ان میں غیر متوازن غذا، ڈپریشن اور سب سے بڑھ کر بالوں کی طرف لاپروائی برتنا ہے۔
آپ کے بال گر رہے ہیں یا کمزور ہیں یا دو دو نوکیں بن رہی ہیں ان سب کا ایک ہی علاج ہے کہ آپ ان کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے ان کی جڑوں کو مطلوبہ غذا فراہم کر دیں۔
لحمیات اس کی روک تھا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دہی یا چھاچھ کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کر لینے سے یہ آپ کے بالوں کے لیے ٹانک کا کام کرے گا اگر آپ اس کو مستقل استعمال کریں گی تو گویا آپ اپنے بالوں کا بیمہ کروالیں گی اگر آپ امید سے ہو جائیں تب بھی دہی یا چھاچھ کا استعمال اس دوران ہو جانے والی آئرن کی کمی کو دُور کر کے آپ کے بالوں کو جھڑنے سے محفوظ رکھے گا۔
دودھ اور دودھ سے بنی اشیا آپ کے بالوں کے تحفظ اور بڑھوتی کی ضامن ہیں۔

اگر آپ اپنے بالوں کی خشک مزاجی سے پریشان ہیں تو ان کے لیے آسان علاج یہ ہے کہ دہی اور چھاچھ کے ساتھ صاف اور تازہ پانی روزانہ کم سے کم آٹھ گلاس استعمال کرنے سے بال خشک مزاجی چھوڑ کر خوش اخلاق ہو جائیں گے۔ اتنے کہ آپ کی سہیلیاں ان پر رشک کریں گی اور آپ ان پر فخر۔

موجودہ طرز زندگی کی گہما گہمی میں عموماً ہمارے بال بے توجہی کا شکار ہو کر روکھے اور غیر صحت مند ہو جاتے ہیں اگر ان کی دیکھ بھال کے طویل محنت طلب اور مہنگے طریقوں پر عمل کرنا مشکل ہو تو ہم اس مضمون کے ذریعے چند آسان مشورے دے رہے ہیں۔
بالوں کو دھونے سے قبل ہمیشہ ان میں برش کیا کریں۔ بالوں کی جتنی بھی لٹیں الجھتی ہیں اکی ذمے دار آپ خود ہیں۔ اگر بال دھونے سے قبل آپ نے بالوں کو سلجھایا نہیں تو دھونے کے بعد وہ اور بھی زیادہ الجھ جائیں گے۔ اس لیے دھونے سے قبل بالوں کی الجھی ہوئی لٹوں کو سلجھا لیا کریں۔

بہت سارے نیم گرم پانی کو سر کے اوپر ڈالیں اور اسے قدرتی طریقے سے بالوں کی لٹوں سے گز کر نیچے گرنے دیں اگر شاور کا استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

شیمپو کا انتخاب بالوں کی قسم پر نہیں بلکہ ان کی شکل و صورت کے لحاظ سے کریں۔ یہ بات بہت اہم ہے کیونکہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ یہ مصنوعات مختلف ناموں سے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں جیسے چکنے، خشک، نارمل یا نقصان پہنچے ہوئے بالوں کے شیمپو۔ اس طرح آپ غلط شیمپو خرید کر پریشان ہوں گی۔
اس کے نتیجے میں آپ کا منتخب کیا ہوا شیمپو آپ کے بالوں کو وہ اسٹائل نہیں دیتا جس کی آپ طالب ہیں۔

  • شیمپو صرف بالوں کے اوپری حصے پر نہیں بلکہ جڑوں تک لگائیں۔
  • عموماً بال بہت زیادہ گندے نہیں ہوتے۔
    ۔ لہٰذآ انھیں نرم ہاتھوں سے دھوئیں اور بہت زیادہ مت رگڑیں۔
    ۔ شیمپو کو بہت نرم ہاتھوں سے مل کر جھاگ بنائیں۔
    ۔ بالوں کو دھوتے وقت انھیں جس قدر ممکن ہو سیدھا رکھیں۔
    ۔ بہت احتیاط سے بالوں کو دھوئیں، خوب پانی استعمال کریں اور انگلی کے پوروں سے جھاگ صاف کریں تاکہ بال سیدھے رہیں۔

کنڈیشنر شیمپو استعمال کرنا بہت ضروری ہے یا پھر شیمپو کرنے کے بعد الگ سے کنڈیشنر لگائیں۔ شیمپو کے اندر موجود کنڈیشنر کو اوپر لکھے ہوئے نقصانات سے بچاتا ہے اور دھونے کے بعد بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنا دیتا ہے۔

بالوں کو خشک کرنے کے لیے مشورے
کھردار تولیے سے بہت زیادہ رگڑنے سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
بالوں کو دبا کر یا نیم گرم تولیے میں بالوں کو لپیٹ کر اور دباؤ ڈال کر انھیں خشک کر لیں۔
انگلیوں کی پوروں کی مدد سے بالوں کو علیحدہ علیحدہ کر لیں۔ اس کا آغاز سرے سے کریں، جڑوں سے ہرگز نہیں۔
پھر قدرتی طور سے خشک ہو جانے دیں۔
بالوں کو ایک جگہ کبھی اکٹھا مت کریں۔
تمام بالوں کے سروں کو سر کے اوپر اکٹھا کر لینے کا مطلب ہے کہ ایک لاکھ سرے ایک دوسرے سے رگڑ کھائیں گے۔
بالوں کے کیوٹکلز مختلف سمیتوں کی طرف مُڑ جائیں گے۔

بالوں میں کنگھا یا برش کرنے کے لیے مشورے
بالوں میں گرہ پڑ گئی ہو یا وہ الجھ گئے ہوں تو نہایت احتیاط سے سلجھائیں اور وقت کی پرواہ نہ کریں۔
چوڑے دانتوں کا کنگھا یا برش استعمال کریں۔
ابتدا میں کنگھا یا برش بالوں کے سروں سے کریں اور اسے جڑوں تک لے جائیں۔ جب بال بالکل سلجھ جائیں اور سیدھے ہو جائیں تب ہلکے سے برش کو جڑ سے سروں کی جانب لے جائیں۔

سورج میں نکلنے سے قبل
جس طرح سورج کی روسنی میں نکلتے وقت آپ اپنی جلد پر خاص قسم کا لوشن لگاتی ہیں، اسی طرح بالوں کو بھی دھوپ سے بچانے کے لیے سن اسپرے بالوں پر کر لیں۔
بازار میں سن اسکرین جیل دستیاب ہے۔ اسے بالوں میں لگا لینے سے بالوں کی ٹھیک ٹھکا حفاظت ہو جاتی ہے۔ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں کہ جب تیز ہوائیں چلتی ہیں اور ماحول گرد و غبار سے اٹا ہوا ہوتا ہے۔ ایسے دنوں میں بالوں کو باندھ کر رکھیں تاکہ یہ الجھنے سے محفوظ رہیں۔

Leave a comment