صحت مند چمک دار بالوں کے لیے کچھ خاص نگہداشت کیوںکہ خوبصورت بال ہی شخصیت کو نکھارتے ہیں

hair-growth

صحت مند چمک دار بالوں کے لیے کچھ خاص نگہداشت کیوںکہ خوبصورت بال ہی شخصیت کو نکھارتے ہیں

ہیئر کلرنگ – پکے رنگوں سے پرہیز کیجیے

اگر آپ اپنے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے غصے کا پارہ کچھ زیادہ ہی ہو گا، کیوں کہ بال ہی انسان کی شخصیت میں سب سے زیادہ نمایاں حصہ ہوتے ہیں، لہٰذا اکثر خواتین و حضرات اس الجھن میں رہتے ہیں کہ وہ صحت مند بال کیسے حاصل کر سکتے ہیں یا مختلف موسموں میں اپنے بالوں کی مکمل اور بہتر حفاظت کیوں کر کر سکتے ہیں۔ ہم نے بالوں سے متعلق کچھ گھریلو قسم کی ٹپس دی ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے بالوں سے متعلق پریشانیوں میں کمی کر سکتے ہیں۔

Split-Ends

بال جب مکمل گیلے ہوتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کا نازک ترین حصہ ہوتے ہیں لہٰذا گیلے بالوں میں زیادہ برش کرنے سے پرہیز کریں کیوں کہ اس وقت بال زیادہ ٹوٹتے ہیں۔ پہلے گیلے بالوں کو نرمی سے سکھا لیں اور پھر چوڑے دانتوں والا برش استعمال کریں۔ کنگھا استعمال نہ کریں کیوں کہ اگر آپ کے بال کمزور ہیں تو کنگھا کمزور بالوں کو الجھا کر توڑ دیتا ہے۔

اگر آپ ہیئرجیل استعمال کرتی ہیں تو الکحل کے بغیر استعمال کریں۔

best-hair-gel-intro

ہمیشہ وہی شیمپو استعمال کریں جو آپ کے ڈاکٹر نے آپ کے لیے منتخب کیا ہے۔ بالوں میں شیمپو کرتے وقت گرم پانی کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

بالوں میں زیادہ برش نہ کریں خاص طور پر خواتین جو روزانہ سو بار کنگھی کرنے کے ٹوٹکے پر عمل کرتی ہیں وہ یاد رکھیں کہ اس طرح صرف آپ اپنے بال توڑتی ہیں۔

اگر آپ کے بال زیادہ خشک ہیں تو انھیں روزانہ دھونے سے پرہیز کریں۔

صحت مند اور چمک دار بال

آپ کے بالوں کو بہترین لُک سوائے چمک دار بالوں کے اور کوئی نہیں دے سکتا کیوں کہ بالوں کی چمک دور ہی سے ان کی صحت کی علامت کی تصور کی جاتی ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ چمک دار بال قدرتی طور پر ہر کسی کے حصے میں نہیں آتے اور اس کے لیے آپ کو اپنی بیوٹی روٹین میں کافی تبدیلی کرنا پڑتی ہے اور آج کے مشینی دور میں بالوں پر توجہ دینا ایک انتہائی مشکل کام ہے لیکن کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’’کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے‘‘ لہٰذا اگر آپ کو لمبے، گھنے اور چمک دار بالوں کی خواہش ہے تو پھر آپ کو ’’کچھ‘‘ نہیں بلکہ بہت سا وقت اپنے بالوں کی دیکھ بھال پر صرف کرنا ہو گا۔

black long hair

صحت مند اور چمک دار بالوں کی خواہش میں وہ لوگ جو شدت سے اپنے بالوں کی بہتری کا انتظام کرتے ہیں ہر ایک کی ہدایات اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے گریز نہیں کرتے اور یہی تباہی کی اصل وجہ ہے۔ آپ کے بال بے چارے پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں اور رہی سہی کسر آپ کے تجربات سے پوری ہو جاتی ہے۔ لہٰذا یاد رکھیے کہ ہمیشہ ان ہی طریقہ کار پر عمل کریں جو کسی ماہر یا اسپیشلسٹ کے مشوروں کے مطابق ہوں۔

 

بالوں کو متواتر کنڈیشنر کریں اور آپ کے بال دو مونہے ہوں تو انھیں فوراً کاٹ دیں۔ اس طرح کے بالوں کوہر مخصوص عرصے کے بعد کاٹیں کیوں کہ بالون کے دو مونہے سرے ان کی نشوو نما میں بنیادی رکاوٹ ہوتے ہیں۔ کنڈیشنر بالوں میں کچھ دیر تک لگا رہنے دیں تاکہ وہ اپنا کام اچھی طرح کر سکے۔

ft_1b78e5f8e03617796ae2e160cbfa2d0b

ہفتے میں کم از کم ایک بار ہلکے گرم تیل سے بالوں میں مساج کریں لیکن اگر آپ کے بال کمزور ہیں تو بار بار مساج کرنے سے پرہیز کریں۔ اگر آپ کے بال سروں سے گول ہو جاتے ہیں تو یہ بھی بالوں کی کمزوری کی علامت ہے لہٰذا انھیں بھی مناسب مقدار میں کاٹ کر سیدھا کر لیں تاکہ آپ کے سیدھے بال سورج کی روشنی کو براہ راست منعکس کر کے چمک دار لُک دے سکیں۔ جب بھی بالوں کو شیمپو کریں تو ٹھنڈا پانی استعمال کریں کیوں کہ یہ آپ کے دماغ اور بالوں کی جڑوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے اور گرم پانی کے مقابلے میں ٹھنڈے پانی سے سر دھونے سے زیادہ شائن حاصل کی جا سکتی ہے۔

بالوں کو زیادہ سے زیادہ اسٹائلنگ پروڈکٹ کے استعمال سے بچائیں کیوں کہ اس طرح آپ کے بال مختلف تجربات کا شکار ہو کر منفی نتائج دے سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے بالوں کی شائن کو بھی مستقل خطرہ لاحق رہتا ہے۔ کسی بھی ہیئر اسٹائلنگ جیل کے استعمال سے پہلے اسے اپنے ہیئر اسپیشلسٹ سے استعمال کرنے کی اجازت لے لیں، اس کے علاوہ بالوں کو کلر کرنے کا بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جسے بہت ہلکا لیا جاتا ہے لیکن یہ بھی براہ راست بالوں کی صحت کا معاملہ ہے۔ اکثر خواتین وحضرات بھی اپنے بالوں کو گھر پر ہی کلر کر لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح وہ اپنے بجٹ کے ساتھ انصاف کر لیتے ہوں، اپنا وقت بچانے کی خاطر ایسا کرتے ہوں لیکن ان کا یہ عمل اپنے بالوں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے کیوں کہ جب بھی آپ ہیئر کلر کرتے ہیں تو آپ کے بالوں کو دراصل ایک تجربے کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے مثلاً آپ کون سا ہیئر کلر استعمال کر رہی ہیں اور آیا کہ آپ نے اس میں شامل اجزائے ترکیبی کا مطالعہ کیاہے یا نہیں جو کہ آپ کے بالوں کی حساسیت کے عین مطابق ہے یا نہیں وغیرہ وغیرہ!

ہیئر کلر کو لمبی عمر دینے کے لیے ٹپس

جن بالوں میں ہیئر کلر استعمال کیا گیا ہو انھیں اسپیشل طریقہ کار سے محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ آپ کا ہیئر کلر زیادہ دن تک کارآمد رہ سکے۔ رنگوں کو دھندلا ہونے سے بچانے کے لیے اس قسم کا شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں جو کیمیکل کے اعتبار سے ہلکا ہو اور آپ کے بالوں کے رنگ کو زیادہ نقصان نہ پہنچا سکے۔

Use-Of-Fingers-While-Washing-Hair1

روزانہ سر دھونے سے گریز کریں یا زیادہ سے زیادہ دو دن میں ایک بار شیمپو کریں اور اس کام کے لیے گرم پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔

ہیئر کلر کے ساتھ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں یا پھر دھوپ میں جانے سے پہلے کیپ استعمال کریں کیوں کہ دھوپ رنگوں کو بہت تیزی سے پھیکا کرتی ہے۔

Pakistani-Latest-Party-Hairstyle-Collection-2013-For-Girls-7

Leave a comment