Castor Oil For Hair Growth

Castor oil contains natural compounds that promote hair growth. A large percentage of castor oil contains Ricinoleic acid, one of the essential amino acids required by the human body. It’s an Omega-9 fatty acid that can penetrate into the pores of the skin and thehair follicles.

Source: https://www.pinterest.com/pin/207095282844812529/

Who doesn’t dream of long hair that can be styled in a ponytail, a bun, or in simple waves easily? But considering our lifestyles, the dirt, and the pollution, our long hair goals often seem unattainable. That is, unless you have a simple growth-boosting remedy up your sleeve.:

Check This link also:

https://www.saloni.pk/saeed-ghani-castor-oil-50-ml/

https://www.saloni.pk/marhaba-castor-oil-arind-oil/

Homemade Hair Oil for Hair Loss Fall Control

Homemade Hair Oil for Hair Loss – Every one want beautiful shinning, silky and long hair. But now a days there is several problems destroy this dream of having shining long hair. Many Hair oils available in the market but most of them having harmful chemicals.

ان سترہ چیزوں کا استعمال کرکے میں نے اپنے کھوئے ہوئے بال واپس حاصل کیئے

سترہ چیزیں جن کو میں نے اپنے کھوئے ہوئے بال دوبارہ اُگانے کےلئے اپنایا

آج میں آپ کے اپنی کہانی سناتی ہوں جس سے آپ سب بھی ضرور کچھ نا کچھ سیکھیں گے۔ جب میں پیدا ہوئی تو میرے بال بہت خوبصورت، چمکدار، گھنے اور مضبوط ہوا کرتے تھے۔ جب میں بہت چھوٹی تھی تو میں نے اپنے بالوں کو رنگنا شروع کردیا کیونکہ میں ایک ماڈل کی طرح نظر آنا چاہتی تھی اس میں کچھ ہاتھ گلیمر سے بھر پور اشتہارات کا بھی تھا جن سے متاثر ہوکر میں نے اپنے بالوں کو رنگنا شروع کردیا تھا۔ میں ہمیشہ مشہور اور بڑے برینڈ کا انتخاب کرتی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ میرے بالوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

cheveux-biere-volume-hairfie-800x445.jpeg

6سے7 سالوں کے بعد میرے بالوں پران کیمکل نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا اور میں نےاپنے بالوں کو کھونا شروع کردیا،۔اس کے علاوہ میرے نرم اور چمکدار بال بے رونق ہوگئے اور بالوں کی چمک بھی ختم ہوگئی۔ اور میں اپنے بالوں کو لے کر بہت غمزدہ ہوگئی تھی۔

download

جب میں نے ہوش سبھا لا تو میں نے اپنے بالوں کا خیال نئے سرے سے رکھنا شروع کیا ااب میں سر میں روز تیل کی مالش کرتی اپنے بالوں پر ہئیر پیکس کا استعمال کرتی اور بازار سے مہنگے کنڈشنر خرید کر استعمال کرنے کے بجائے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بال دھونے کی مصنوعات استعمال کرنی شروؑ کر دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کے میرے بال جھڑنا بند ہوگئے اور میں نے اپنے کھوئے ہوئے بال آہستہ آہستہ واپس حاصل کرلیےا۔ میرے بالوں کی ساخت بھی بہتر ہوگئی۔ اب میرے بال چمکدار، نرم و ملائم اور پہلے سے بھی زیادہ گھنے ہو گئے ہیں۔ اور اب میں آپ سب کو وہ طریقے بتانا چاہتی ہوں جن کو استعمال کر کے میں نے اپنے کھوئے ہوئے بال واپس پالیئے اور مجھے امید ہے کہ یہ آپ لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ 

ان سترہ چیزوں کا استعمال کرکے میں نے اپنے کھوئے ہوئے بال واپس حاصل کیئے:

Create-a-Warm-Oil-Hair-Treatment-for-Very-Dry_Damaged-Hair-Step-7.jpg

سر کی مالش

سر کی مالش بالوں کی صحت کے لیے ایک بہت مفید عمل ہے آج کل کے دور میں اکثر نوجوان نسل کا یہ خیال ہے کے سر کی مالش پرانے زمانے کے دقیانوسی لوگوں کا مشغلہ ہوا کرتا تھا لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے ۔مالش سے بالوں کی نشونما کے ساتھ سر کی جلد کو سکون اور تقویت بھی ملتی ہے خون کی روانی بہال کرنے کے ساتھ سر میں موجود گندگی اور زہر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ آپ تیل کے بغیر بھی مالش کر سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ تیل کا استعمال کریں اور کسی ایسے تیل کا انتخاب کریں جو جھڑتے بالوں کو روکنے میں مددگار ہو۔ بال گرنے سے روکنے والے بہترین تیل ناریل، سورج مکھی، زیتون، گھی، السی، گل فنجانی، ناشپاتی اور کسٹر آئل( کسی اور تیل کے ساتھ ملا کر ہلکا کرلیں ) شامل ہیں۔

maxresdefault.jpg

مالش کیسے کی جائے؟ اپنی پسند کا کوئی بھی تیل لے کر سر میں لگائیں اور انگلیوں کے پوروں کی مدد سے سر میں مساج کریں اس عمل کو 15 سے 20 منٹ تک جاری رکھیں۔ تیل کو بال دھونے سے ایک گھنٹہ قبل لگائیں اور اسکے بعد سر دھو لیں یا آپ تیل لگا کر ایک رات کے لیے چھوڑ بھی سکتی ہیں۔ صحت مند اچھے اور خوبصورت بالوں کے لیے ہفتے میں ایک مرتبہ سر کی مالش بہت ضروری ہے۔ 

سر دھونے کے لیے جڑی بوٹی استعمال کریں

پودوں کی غذایئت سے بھرپور جڑی بوٹی کا تیار کردہ آمیزہ بالوں کے لیے بہت مفید ہے اس سے بالوں کو غذائیت ملتی ہے۔ شیمپو کے استعمال کے بعد میں جڑی بوٹی سے تیار کردہ آمیزے سے سر دھوتی تھی میری پسندیدہ جڑی بوٹی ریٹھا سیکا کائی ہے، لیکن جو آپ کے بالوں کے لیے مفید ہو اور آپ کے بالوں کو جس کی ضرورت ہو آپ اس جڑی بوٹی کا استعمال کرسکتی ہیں۔ بالوں کو غذائیت پہنچانے والی ایک یا ایک سے زائد جڑی بوٹیوں کو آپ استعمال کر سکتے ہیں کچھ اچھی جڑی بوٹیوں کا نام یہ ہے، کیمومائل، آملہ، سیکاکائی، گل خطمی، روزمیری، میری گولڈ، لونڈر، میتھی، لیموں، سنترے۔ آملہ، سیگ، ریٹھا، ہورسٹیل، نیٹل اور پودینہ۔

conditioninghair-625_625x350_81445596015

کنڈشنر کا استعمال ترک کردیں

میں اپنے بالوں پر کنڈشنر کا استعمال نہیں کرتی شمپو کے بعد کنڈشنر کا استعمال مطلب اپنے سر اور بالوں میں کیمائی اجزاء کو شامل کرنا ہے آپ اپنے بالوں میں جتنا کیمیکل لگائیں گی اتنا ہی بالوں کو نقصان پہنچے گا اسکی جگہ میں leave-in کنڈشنر کا استعمال کرتی ہوں۔ آپ کو کوئی بڑابرینڈ خریدنے کی ضرورت نہیں تیل یا پلانٹ بٹر ایک بہت اچھا leave-in کنڈشنر ہے۔ ناریل، بادام، زیتون اور جوجوبا تیل سب سے اچھے تیل ہیں، جبکہ شیا، کوکم اور الوئے مکھن کو کنڈیشنر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

006.jpg

تیل یا مکھن کو استعمال کرنے کا طریقہ

شیمپو کرنے کے بعد مکھن یا تیل کی مٹر کے دانے کے برابر مقدار ہتھیلی پر رکھیں اور بالوں پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں جڑوں میں لگانے سے گریز کریں صرف بالوں پر لگائیں اور لگا کرچھوڑ دیں۔ اس سے بال نرم اور سیدھے رہیں گے اور بالوں میں چمک بھی پیدا ہوگا۔ 

wooden-comb1.jpg

بڑے دانتوں والی لکڑی کی کنگھی استعمال کریں

سخت دانتوں والی پالاسٹک کی کنگھی نئے بالوں کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے اور ساتھ ہی سر میں خراشیں پیدا کرنے کی باعث بھی بنتی ہے جبکہ کھلے دانتوں والی لکڑی سے بنی کیگنگ نرم ہوتی ہے اور آپ کے بالوں اور اُس کی کھال کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔ اسکے علاوہ یہ کنگھی مساج کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے جس سے سیبم (قدرتی تیل) جو کہ سر کی کھال میں پیدا ہوتا ہے ایسے جڑوں سے بالوں میں با آسانی پھیل جاتی ہیں۔

how-to-get-thicker-hair-final.png

ناخنوں کو سر میں رگڑیں

ہر روز دس سے پندرہ منٹ تک ناخنوں کو پھرتی سےسر میں رگڑیں اس عمل سےبالوں کی نشونما میں اضافہ ہونے کے ساتھ انہیں صحت مند بھی بنایا جاسکتا ہے، یہ بہت قدیم طریقہ ہے جو کہ رفلکسولوجی سے مماثلت رکھتا ہے اس قدیم روایت کے مثبت اثرات کو بے شمار دعوئے ثابت کرتے ہیں، اکثر لوگ تو یہ دعویٰ کرتے بھی دکھائی دیئے ہیں کہ اس عمل سے گنج پن کا شکار افراد کے سر پر بھی بال اُگ گئے ہیں۔ 

بالوں کا اُ گنا

میں ہر مرتبہ جب بھی کھنگا کرتی یا جب میں تیل لگاتی میرے بال جھڑتے لیکن مجھے یہ یقین تھا کہ ہر مرتبہ جب میں اپنے کمزور بال کھو رہی ہوں اس کی جگہ صحت مند بال لیں گے۔ اس بات کی تصدیق ہونا یا اس بات کا اقرار کرنا کہ آپ کے کمزور بال کی جگہ نیا صحت مند بال لے گا اپنے آپ میں ایک خود اعتمادی ہے جس کی مدد سے آپ پریشانی اور گنج پن کے خوف سے آذاد رہ سکتے ہیں۔ آپ اپنے آپ سے اس بات کا اقرار کر سکتے ہیں اور یہ تصور کر سکتے ہیں کہ آپ کے بال صحت مند ہوگئے ہیں۔ بالوں سے اقرار کرنے کی کچھ مثالیں یہ ہیں: میرے بال صحت مند اور جلدی بڑھنے والے ہیں، میں اپنے بالوں کی حفاظت کرتی ہوں۔ اب آپ جب بھی بالوں میں کنگھا کریں یا مساج کریں تو آپنے آپ سے یہ اقرار کرسکتی ہیں۔ اپنے بالوں کو پیار کریں اور ان سے پیار سے بات کریں اور اپنے بالوں کو یہ یقین دلائیں کہ آپ ان کی حفاظت کرتی ہیں۔ برائے مہربانی اپنے بالوں سے سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کریں چاہے ایسا کرنے کے لیے آپ کا دل آپ کو اکسا ہی کیوں نہ رہا ہو۔

السی کے بیج کھائیں

السی کے بیج جہاں اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے ہیں وہیں یہ بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔ السی کے بیجوں کا روزانہ استعمال آپ کے بالوں کے ساتھ آپ کو بھی چست اور حسین بناتا ہے۔ السی کے بیج میں امیگا- 3 ، کوپر، سیلنیم، کشیم ، مگنیشیم، فاسفورس، وٹامن B اور امینو اسیڈ شامل ہوتا ہے یہ تمام غذائیت بالوں کی نشونما اور صحت کے بہت ضروری ہوتی ہیں اس کے استعمال سے بال مضبوط بھی ہوتے ہیں۔ السی کے بیج کیسے کھاتے ہیں؟ اپنی پسند کا کوئی بھی سلاد تیار کریں اور اس پر السی کے پیسے ہوئے بیج چھڑک کر کھائیں یا پھر السی کے بیجوں کی چٹنی پیس کر رکھیں جسے آپ سنڈوچ، پراٹھے یا مختلف اقسام کے کھانوں کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں ، آپ ایسے اپنی سمودھی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نان، ڈبل روٹی اور روٹی میں بھی شامل کر کے پکا سکتے ہیں اور سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے چمچے سے بھی کھا سکتے ہیں۔

exercise-workout-gym-yoga.jpg

ورزش:

ورزش بال مضبوط بنانے کا ایک اور مفید طریقہ ہے۔ ورزش کے باعث آنے والے پسینے کی مدد سے بالوں کے غدود میں پھنسی رکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔یہ غدود مردہ خلیوں اور چکنائی کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں جس کی صفائی بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک ان کی صفائی نہیں ہوتی یہ نئے بالوں کو اگنے کی جگہ نہیں دے پاتے لیکن ورزش کے زریعے آنے والا پسینہ سے یہ گندگی اپنے ساتھ لے آتا ہے اس کے علاوہ ورزش سر کی جلد میں خون کی روانی بہال کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ خون کی روانی درست ہونے کے باعث جلد کو وافر مقدار میں غذائیت اور آکسیجن ملتی ہے جس سے بال صحت مند اور مضبوط ہوتے ہیں ۔

38441_0_102fb9f496ff405e8e54bde68cded217.jpg.jpg

تو اگر آپ کی خواہش لمبے، گھنے اور مضبوط بال پانا ہے تو چہل قدمی ، سائیکل چلانے اور کھلنےا کودنے کو اپنا مشغلہ بنا لیں آپ یوگا اور کارڈیو کا سہرا بھی لے سکتی ہیں یا کوئی بھی ایسا کام کر سکتی ہیں جس میں آپ کو مزا آئے

Step-113.jpg

چست بال بنانے سے گریز کریں

بالوں کی بہت ٹائٹ پونی ٹیل یا جوڑا بنانے سے گریز کریں کیونکہ کوئی بھی ٹائٹ اسٹائل آپ کے بالوں کی جڑوں میں کھچاؤ پیدا کر دیتے ہیں، اور بال جھڑنے لگتے ہیں۔ اگر آپ ٹائٹ بال بنانے کو اپنا روز کا معمول بنا لیں گی تو آپ کے بال ہمیشہ کے لیے بڑھنا بند ہوسکتے ہیں جس جگہ سے بال زیادہ کھنچتے ہوں وہاں گنج پن بھی ہو سکتا ہے۔ کبھی کبھی ٹائٹ بال بنائے جا سکتے ہیں لیکن روزانہ کی بنیاد پر ایسا کبھی نہیں کریں یہ آپکے بالوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ روز مرہ کے لیے اپنے بال کی ہلکی پونی بنائیں یا پھر انہیں ہلکے سے سمیٹ کر اُوپر کر لیں آپ ہلکے سے انداز کا جوڑا بھی بنا سکتی ہیں اس سے آپ کے بال بھی سمٹ جائیں گے اور انہیں کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا 

آملہ

انڈیا کی ثقافت میں، آملہ یا انڈین گوسبیری کو بالوں کے لیے قوت بخش تصور کیا جاتا ہے۔ آملہ میں تکسید کے عمل کو آہستہ کرنے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں اس میں بہت بڑی تعداد میں وٹامن C ، منرل، امینو اسیڈ، فلاونوڈ اور ٹاننین شامل ہوتا ہے۔ سوکھے ہوئے یا تازہ آملہ کھانے سے بال گرنے کا عمل روک جاتا ہے ساتھ ہی بال سفید ہونا بھی بند ہوجاتے ہیں اور بال مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔ اس میں سوجن کم کرنے والے اور جراثئم کش اجزء شامل ہوتے ہیں اگر آپ خالص آملہ کا پاوڈر، رس یا تیل اپنے سر میں لگائیں تو خشکی اور جلن پیدا کرنے والے جراثئم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ 

amla-juice.jpg

آملہ استعمال کرنے کے طریقے: آملہ کے رس کو ناریل کے تیل میں شامل کر کے مساج کریں یا پھر آملہ کے تیل کی مالش سر میں کریں اس کے علاوہ آملہ کو پیس کر تیار کیا جانے والا پاوڈر بھی بالوں میں لگا سکتیں ہیں۔ سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ تازہ یا سوکھا ہوا آملہ کھانے کے ساتھ روز کھائیں ۔ میرے پاس آپ لوگوں کے لیے ایک اور اچھا طریقہ ہے۔ ایک کھانے کا چمچہ آملہ کے پاوڈر کو ایک گلاس پانی کے ساتھ روز صبح کھائیں یہ جسم سے زہر دور کرنے کا ایک بہت بہترین مشروب ہے۔

6a01348134c1a0970c013488879427970c

سفید بالوں کو کالا کرنے کےلیے مہندی کا استعمال کریں 

میرے ساتھ بچپن میں جو ہوا اس کے بعد میں بالوں کو رنگنے کے معاملے میں بہت محتاط ہوگئی ہوں میرے سر میں دس سے پندرہ سفید بال ہیں جنہیں چھپانے کے لیے میں مہندی کا استعمال کرتی ہوں، حیرت کی بات یہ ہے کہ کچھ سالوں سے سفید بالوں کی تعداد بھی گھٹ چکی ہے اور اس کے لیے میں کسی ایک چیز کو نمایاں نہیں کروں گی ہر چیز کے استعمال نے کہیں نہ کہیں اپنا کردار نبھایا ہے اور میرے بالوں کو پہلے جیسا کرنے میں میری مدد کی ہے۔

hair color application 765

آپ کو رنگ کا استعمال کیوں نہیں کرنا چا ہیئے ؟

تیار کیئے جانے والے رنگوں میں کیمائی مادہ کی بہت بڑی تعداد شامل کی جاتی ہے جو بہت سخت تاثر رکھی ہے جیسے امونیا، ہاڈروجن پر آگسائڈ، p-phenylenediamine جو بالوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بالوں کو نازک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ سر کی کھال میں جلن پیدا کر دیتے ہیں۔ اگر ان کیمائی مادہ کا بار بار استعمال کیا جائے تو ان سے ہیئر فالیکل کمزور پڑ جاتے ہے جس کا نتیجہ کمزور اور پتلے بالوں کی صورت میں نکلتا ہے اور بال جھڑنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ نباتیات سے تیار کردہ رنگ جیسے مہندی آپ کے بالوں کو بہت حسین رنگ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مہندی لال سے لے کر تیز کتھائی رنگ دے سکتی ہے. 

full_red-lentils.jpg

دالیں اور لوبیا میری بہترین دوستیں ہیں

میں 95% سبزی خور ہوں اور کبھی کبھی گوشت کھانا پسند کرتی ہوں تو میں پروٹین اور خون کی کمی کو مزے دار دالیں اور پھلیاں کھا کر پورا کرتی ہوں۔ جیسا کہ ہم جانتےہیں کہ ہمارے بال پروٹین سے مل کر بنتے ہیں اور پروٹین کی کمی بالوں کی نشونما کو کم کر دیتی ہے، آئرن ایک اور ضروری غذا ہے جو بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ آئرن کی مدد سے ہمارے جسم کے خلیوں میں آکسیجن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جا سکتا ہے جس میں ہمارے بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں- اگر اکسیجن وافر مقدار میں نہ ملے تو بالوں کی نشونما رک جاتی ہے۔ تو اس بات کی کوشش کریں کہ آپ اپنی غذا میں پروٹین اور آئرن کی مقدار کا خیال رکھیں۔ 

fruit-veggies-120529.jpg

تازہ سبزیوں اور پھلوں کو نہ بھولیں

آپکے بالوں کو روزانہ کی بنیاد پر وٹامن اور منرل کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسا کہ وٹامن c ،وٹامن A ، وٹامن E، آئرن، کیلشم، بیوٹن، زنک ، وغیرہ جس سے بال مضبوط اور صحت مند ہوتے ہیں۔ نارنجی، کیلا، بیری، کیوی، خوبانی، ہرے پتوں والی سبزیاں، بند گوبی، گاجر، کدو اور خربوزہ کا استعمال بہت زیادہ مقدار میں کرنا چاہیئے بیان کردہ سبزیوں اور پھلوں میں ہر وہ غذائیت ہوتی ہے جو بالوں کی نشونما کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

جڑی بوٹی سے تیار کردہ تیل

انڈیا کی ثقافت کا سب سے اہم حصہ بالوں کے لیے جڑی بوٹی کے تیل کا استعمال ہے وہ تیل جو جڑی بوٹی سے حاصل کیئے گئے ہیں بالوں کے لیے بہت مفید ہیں ۔آملہ، سیکاکائی، گل خطمی، روزمیری، میری گولڈ، لونڈر، آملہ وغیرہ اپنے اندر پولی فنول، زہر کش اجزاء، فیٹواسٹیرول، فیٹی اسیڈ، وٹامن اور منرل کی وافر مقدار لیے ہوتے ہے جو سر کی کھال میں داخل ہوکر بال بڑھنے کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان تمام اجزاء میں سوجن، پھپوندی اور جلن کم کرنے کی خوبیاں بھی ہوتی ہیں جس کی مدد سے سر کی جلد صاف رہتی ہے اور خشکی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

be-happy.jpg

خوش رہیں 

کیا آپ کو کبھی خزاں کے پتوں کی طرح اپنے بال جھڑنے کا تجربہ ہوا ہے یا کبھی رات و رات آپ کے بال سفید ہوئے ہیں؟ میرے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ میں سب صحیح کرتی تھی جیسے اچھی غذا کااستعمال، ورزش وغیرہ مگر پھر بھی اچانک میں نے اپنے بل کھونا شروع کر دیئے تھے۔

10128687.jpg

جس کی وجہ ضرورت سے زیادہ پریشانیاں اور ٹنشن تھی۔ پریشانی ہمارے جسم کے ہر حصے کو متاثر کرتی ہے، کبھی نہ ختم ہونے والی پریشانی بالوں کے بے شمار مسائل کو جنم دیتی ہے اور بال مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بال جھڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والا تناؤ وقتی ہوتا ہے جسے ختم کرنے کے لیے آپ کو سکون کے لمحات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے آ پ کو مصروف رکھیں یوگا کریں یا کسی ہریالی کی جگہ پر چہل قدمی کریں، باغ میں سکون سے بیٹھ کر اپنے دماغ کوتمام تر خیالات سے پاک رکھیں۔ آپ اپنے کسی دوست یا رشتہ دار سے باتیں کر کے بھی اپنی پریشانی کو ختم کر سکتی ہیں یا اگر معاملہ حد سے تجاوز کر گیا ہے تو کسی پیشہ ور ماہر نفسیات کا سہارا بھی لیا جا سکتا ہے۔

hairdresser.jpg

حرارت پیدا کرنے والے اوزار اور کیمائی ٹریٹمنٹ کو بالوں پر استعمال نہ کریں 

میرے بال سیدھے تھے اور مجھے ہمیشہ سے گھنگریالے بالوں کا شوق ہوا کرتا تھا یہ انسانی رویہ بھی ہے جو خوبی اللہ نے اسے عطا کی ہے وہ اس سے کبھی بھی مطمنے نہیں ہوتا۔ میں نے بہت مرتبہ پرمنگ کروانے کا سوچا تھا لیکن کبھی کروائی نہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پرمنگ نہیں کروائی ۔البتہ میں نے اسٹیم رولر، ہیٹ ٹونگ اور بلو ڈرائے کا استعمال کیا ہےلیکن میں نے جب بھی اس کا استعمال کیا مجھے اندازاہ ہوا کہ یہ اوزار فائدہ سے زیادہ نقصان کرتے ہیں اور جب مجھے اس کا اندازہ ہوا میں نے ان چیزوں کااستعمال ترک کردیا۔ 

1037740801.jpg

کیمائی ٹریٹنمٹ، حرارت پیدا کرنے والے اوزار اور بالوں کی ضرورت سے زیادہ اسٹائلنگ بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے بال جھڑنے لگتے ہیں، اس لیے جہاں تک ہو سکے ان چیزوں سے دور رہیں۔

organic-shampoo1.jpg

بالوں کے مصنوعات خریدنے سے پہلے لیبل پڑھیں

شمپو کنڈشنر اپنے اندر سخت کیمائی اجزاء رکھتے ہیں جس کی وجہ سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں اور سر میں خارش اور جلن ہونے لگتی ہے یہ کیمائی اجزاء جلد پر ریکشن بھی کرتے ہیں۔

لیبل کیسے پڑھیں: لیبل کو پڑھنا سکھیں کسی بھی مصنوعات کو خریدنے سے پہلے ان کی کمپوزیشن میں یہ دیکھیں کہ یہ قدرتی اجزاء سے مل کر بنا ہے یا مصنوعی۔

آخر میں قارین سے بس اتنا کہنا چاہوں گی کے صبر رکھیں میں آپ کو جھوٹی تسلی نہیں دوں گی آپ جو بھی چیز شروع کریئں گے اُس کا اثر چار سے پانچ ماہ میں نظر آنا شروع ہوگا۔میں آپ کو بہت ایمانداری سے بتا رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میرے قارین بھی اس مسئلے سے نجات حاصل کر لیں۔

Special Oil to Stop Hair Fall

Saloni Special Oil to Stop Hair Fall

maxresdefault (2)

Amla For Hair

Take equal quantity of amla, sikakai and neem leaves. Make a smooth paste by mixing water. Apply on hair for 30 minutes then wash hair.

Henna Hair Mask

For preventing hair fall egg, yogurt and henna is also good. Take half egg, 2 tbsp yogurt and 4 tbsp henna (you can increase and decrease quantity according to volume of your hair). Mix together all three ingredients and apply all over your hair and leave for 30 minutes. After that shampoo your hair.

 

Lack of vitamins and deficiency of balance diet is also one of the major reasons for hair fall and the hair becomes thin. To overcome this issue makes this century old hair oil and tackle the problem. Also try to include milk, yogurt and vegetables in your diet.

Ingredients:

Desi egg oil ½ kg
Black pepper powder 1 tsp
Metasone cream 10g
Lemon 1 (squeeze juice)
Lemon seeds 10-12
Onion 1 (ground)

Directions:

Take a pan and add together desi egg oil, black pepper powder, metasone cream, lemon juice, lemon seeds and ground onion.
Cook it for 5-8 minutes or until everything incorporate.
After that pour in dark bottle, cover tightly and keep in sunlight for 3 days.
Massage this oil trice in a week. It helps to stop hair fall.

صحت مند چمک دار بالوں کے لیے کچھ خاص نگہداشت کیوںکہ خوبصورت بال ہی شخصیت کو نکھارتے ہیں

hair-growth

صحت مند چمک دار بالوں کے لیے کچھ خاص نگہداشت کیوںکہ خوبصورت بال ہی شخصیت کو نکھارتے ہیں

ہیئر کلرنگ – پکے رنگوں سے پرہیز کیجیے

اگر آپ اپنے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے غصے کا پارہ کچھ زیادہ ہی ہو گا، کیوں کہ بال ہی انسان کی شخصیت میں سب سے زیادہ نمایاں حصہ ہوتے ہیں، لہٰذا اکثر خواتین و حضرات اس الجھن میں رہتے ہیں کہ وہ صحت مند بال کیسے حاصل کر سکتے ہیں یا مختلف موسموں میں اپنے بالوں کی مکمل اور بہتر حفاظت کیوں کر کر سکتے ہیں۔ ہم نے بالوں سے متعلق کچھ گھریلو قسم کی ٹپس دی ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے بالوں سے متعلق پریشانیوں میں کمی کر سکتے ہیں۔

Split-Ends

بال جب مکمل گیلے ہوتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کا نازک ترین حصہ ہوتے ہیں لہٰذا گیلے بالوں میں زیادہ برش کرنے سے پرہیز کریں کیوں کہ اس وقت بال زیادہ ٹوٹتے ہیں۔ پہلے گیلے بالوں کو نرمی سے سکھا لیں اور پھر چوڑے دانتوں والا برش استعمال کریں۔ کنگھا استعمال نہ کریں کیوں کہ اگر آپ کے بال کمزور ہیں تو کنگھا کمزور بالوں کو الجھا کر توڑ دیتا ہے۔

اگر آپ ہیئرجیل استعمال کرتی ہیں تو الکحل کے بغیر استعمال کریں۔

best-hair-gel-intro

ہمیشہ وہی شیمپو استعمال کریں جو آپ کے ڈاکٹر نے آپ کے لیے منتخب کیا ہے۔ بالوں میں شیمپو کرتے وقت گرم پانی کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

بالوں میں زیادہ برش نہ کریں خاص طور پر خواتین جو روزانہ سو بار کنگھی کرنے کے ٹوٹکے پر عمل کرتی ہیں وہ یاد رکھیں کہ اس طرح صرف آپ اپنے بال توڑتی ہیں۔

اگر آپ کے بال زیادہ خشک ہیں تو انھیں روزانہ دھونے سے پرہیز کریں۔

صحت مند اور چمک دار بال

آپ کے بالوں کو بہترین لُک سوائے چمک دار بالوں کے اور کوئی نہیں دے سکتا کیوں کہ بالوں کی چمک دور ہی سے ان کی صحت کی علامت کی تصور کی جاتی ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ چمک دار بال قدرتی طور پر ہر کسی کے حصے میں نہیں آتے اور اس کے لیے آپ کو اپنی بیوٹی روٹین میں کافی تبدیلی کرنا پڑتی ہے اور آج کے مشینی دور میں بالوں پر توجہ دینا ایک انتہائی مشکل کام ہے لیکن کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’’کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے‘‘ لہٰذا اگر آپ کو لمبے، گھنے اور چمک دار بالوں کی خواہش ہے تو پھر آپ کو ’’کچھ‘‘ نہیں بلکہ بہت سا وقت اپنے بالوں کی دیکھ بھال پر صرف کرنا ہو گا۔

black long hair

صحت مند اور چمک دار بالوں کی خواہش میں وہ لوگ جو شدت سے اپنے بالوں کی بہتری کا انتظام کرتے ہیں ہر ایک کی ہدایات اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے گریز نہیں کرتے اور یہی تباہی کی اصل وجہ ہے۔ آپ کے بال بے چارے پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں اور رہی سہی کسر آپ کے تجربات سے پوری ہو جاتی ہے۔ لہٰذا یاد رکھیے کہ ہمیشہ ان ہی طریقہ کار پر عمل کریں جو کسی ماہر یا اسپیشلسٹ کے مشوروں کے مطابق ہوں۔

 

بالوں کو متواتر کنڈیشنر کریں اور آپ کے بال دو مونہے ہوں تو انھیں فوراً کاٹ دیں۔ اس طرح کے بالوں کوہر مخصوص عرصے کے بعد کاٹیں کیوں کہ بالون کے دو مونہے سرے ان کی نشوو نما میں بنیادی رکاوٹ ہوتے ہیں۔ کنڈیشنر بالوں میں کچھ دیر تک لگا رہنے دیں تاکہ وہ اپنا کام اچھی طرح کر سکے۔

ft_1b78e5f8e03617796ae2e160cbfa2d0b

ہفتے میں کم از کم ایک بار ہلکے گرم تیل سے بالوں میں مساج کریں لیکن اگر آپ کے بال کمزور ہیں تو بار بار مساج کرنے سے پرہیز کریں۔ اگر آپ کے بال سروں سے گول ہو جاتے ہیں تو یہ بھی بالوں کی کمزوری کی علامت ہے لہٰذا انھیں بھی مناسب مقدار میں کاٹ کر سیدھا کر لیں تاکہ آپ کے سیدھے بال سورج کی روشنی کو براہ راست منعکس کر کے چمک دار لُک دے سکیں۔ جب بھی بالوں کو شیمپو کریں تو ٹھنڈا پانی استعمال کریں کیوں کہ یہ آپ کے دماغ اور بالوں کی جڑوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے اور گرم پانی کے مقابلے میں ٹھنڈے پانی سے سر دھونے سے زیادہ شائن حاصل کی جا سکتی ہے۔

بالوں کو زیادہ سے زیادہ اسٹائلنگ پروڈکٹ کے استعمال سے بچائیں کیوں کہ اس طرح آپ کے بال مختلف تجربات کا شکار ہو کر منفی نتائج دے سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے بالوں کی شائن کو بھی مستقل خطرہ لاحق رہتا ہے۔ کسی بھی ہیئر اسٹائلنگ جیل کے استعمال سے پہلے اسے اپنے ہیئر اسپیشلسٹ سے استعمال کرنے کی اجازت لے لیں، اس کے علاوہ بالوں کو کلر کرنے کا بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جسے بہت ہلکا لیا جاتا ہے لیکن یہ بھی براہ راست بالوں کی صحت کا معاملہ ہے۔ اکثر خواتین وحضرات بھی اپنے بالوں کو گھر پر ہی کلر کر لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح وہ اپنے بجٹ کے ساتھ انصاف کر لیتے ہوں، اپنا وقت بچانے کی خاطر ایسا کرتے ہوں لیکن ان کا یہ عمل اپنے بالوں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے کیوں کہ جب بھی آپ ہیئر کلر کرتے ہیں تو آپ کے بالوں کو دراصل ایک تجربے کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے مثلاً آپ کون سا ہیئر کلر استعمال کر رہی ہیں اور آیا کہ آپ نے اس میں شامل اجزائے ترکیبی کا مطالعہ کیاہے یا نہیں جو کہ آپ کے بالوں کی حساسیت کے عین مطابق ہے یا نہیں وغیرہ وغیرہ!

ہیئر کلر کو لمبی عمر دینے کے لیے ٹپس

جن بالوں میں ہیئر کلر استعمال کیا گیا ہو انھیں اسپیشل طریقہ کار سے محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ آپ کا ہیئر کلر زیادہ دن تک کارآمد رہ سکے۔ رنگوں کو دھندلا ہونے سے بچانے کے لیے اس قسم کا شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں جو کیمیکل کے اعتبار سے ہلکا ہو اور آپ کے بالوں کے رنگ کو زیادہ نقصان نہ پہنچا سکے۔

Use-Of-Fingers-While-Washing-Hair1

روزانہ سر دھونے سے گریز کریں یا زیادہ سے زیادہ دو دن میں ایک بار شیمپو کریں اور اس کام کے لیے گرم پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔

ہیئر کلر کے ساتھ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں یا پھر دھوپ میں جانے سے پہلے کیپ استعمال کریں کیوں کہ دھوپ رنگوں کو بہت تیزی سے پھیکا کرتی ہے۔

Pakistani-Latest-Party-Hairstyle-Collection-2013-For-Girls-7