اسمارٹ سحر انگیز اور پُرکشش شخصیت … مگر کیسے؟

ہمارے ملک میں آلودگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اس نے خواتین کی جلد کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ خاص طور پر شہروں میں رہنے والی خواتین کی جلد آلودگی کے سبب جلد خراب ہوتی ہے اور ان پر کیل مہاسے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ صحیح ٹریٹمنٹ نہ لینا، غیر معیاری پروڈکٹس استعمال کرنا اور ماہرین سے مشورے کے بغیر تجربات کرتے رہنا بھی جلد کی خرابی کا سبب بناتا ہے اور ایسا کرنے والی خواتین کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ جلد کے لیے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔
آئیے آپ کو سحرانگیز اور پُرکشش شخصیت حاصل کرنے کے لیے چند معمولی باتیں بتاتے ہیں جو کہ آپ کی روزمرہ زندگی میں شامل ہیں۔ ان انتہائی معمولی سی باتوں کا خیال رکھنے سے آپ اپنی شخصیت میں ایک زبردست بہترین لا سکتی ہیں۔
peel-710x434
 
کھاتے وقت رفتار کی حدود کا خیال رکھیے
 
کھانا کھاتے وقت ایک ڈش سے دوسری کی طرف جھپٹنے، اپنے چمچے اور کانٹے کو ریس کی کاروں کی طرح دوڑانے کا نتیجہ صرف یہ نکلے گا کہ آپ کا وزن بڑھے گا۔ آپ کھانے میں جتنی زیادہ تیزی دکھائیں گے اتنا ہی زیادہ کھائیں گے۔
ہم سب کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ کھائیں لیکن کہنا بہت آسان ہے اور کرنا مشکل ہے۔ اس کے لیے کچھ خاص طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں، آپ کے دماغ کو یہ جان لینے میں کچھ وقت لگتا ہے کہ پیٹ بھر گیا ہے۔ اس لیے کھانے سے پہلے کی بھوک کو کم کرنے کے لیے جوس کا ایک گلاس پی لیجیے۔
SALONI.jpg
 
کھانا کم کرنے کی ایک ترکیب یہ ہے کہ ٹی وی پر دیکھی یا اخبار میں پڑھی ہوئی خبروں کو یاد کرنے کی اور ان واقعات کو دُہرانے کی کوشش کیجیے۔ بیک وقت کھانا اور باتیں کرنا ایک مشکل کام ہے۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایسے کھانے کا انتخاب کیجیے جس کے لیے کانٹے اور چھری کی ضرورت ہو، کیونکہ ان چیزوں کے ساتھ کھانے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
 
اپنی پلیٹ کو ہلکا رکھیے
 
آپ خواہ یقین کریں یا نہ کریں لیکن اکثر لوگ اپنی پلیٹ میں جتنا کھانا بھر لیتے ہیں پھر وہ اس کو ختم کرنا ضروری سمجھتے ہیں اور وہ اپنی پلیٹ میں ضرورت سے زیادہ کھانا بھر لیتے ہیں۔ ریستوران میں جانے والے اکثر لوگ ایک ہی وقت میں اس سے زیادہ پروٹین کھا جاتے ہیں جتنی کہ ان کی سارے دن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ کیلوریز ملنے کے باعث آپ کے جسم میں جگہ جگہ زیادہ گوشت کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
Precision-Nutrition-Eat-Slowly.jpg
اگرچہ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ ہر کھانے کے وقت اپنی پلیٹ میں موجود غذائی پروٹین کا وزن کریں یا ہر نوالے پر نظر رکھیں تاہم ایک آسان تبدیلی جس پر عمل کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنی پلیٹ میں موجود غذائی پروٹین کو حد اعتدال میں لائیں۔ آپ کی پلیٹ میں صرف اتنا ہی کھانا ہونا چاہیے جتنے کی آپ کو ضرورت ہے۔
 
اپنی مرضی کے تیار کردہ کھانے سے لطف اندوز ہوئیے
 
آپ باہر کھانا کھاتے ہیں تاکہ آپ کو کھانا پکانے اور برتن دھونے کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن بعض اوقات آپ کو زیادہ سے زیادہ چیزیں طلب کرتے ہوئے اچھا نہیں لگتا یا آپ کو اپنے مطلب کی چیزیں مل نہیں پاتیں اور آپ پریشان ہو جاتے ہیں۔
AAAe.jpg
اگر آپ خود نہیں پکار رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ معیار کے کھانوں سے محروم رہیں اور آپ کو ایسی چیزیں کھانے پر مجبور ہو جانا چاہیے جو کہ آپ کو پسند نہیں ہیں۔ تھوڑی سی تبدیلی سے آپ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ باہر کھائیے اور اپنی مرضی کا کھائیے۔ ویٹر کو کسی ڈش کے بارے میں بتائیے کہ اس کو کس طرح تیار کیا جانا چاہیے اور اگر ضروری ہو تو اس کو یہ بھی بتائیے کہ اس ڈش کو کس طرح آپ کی ضرورت کے مطابق تیار کیا جائے۔
ushqime.jpg
 
اس بات کو اپنی عادت بنا لیجیے کہ آپ ڈریسنگ اور چٹنیوں میں کم کیلوریز استعمال کرائیں اور انھیں علیحدہ رکھوائیں۔ یہ ہدایت کیجیے کہ کھانا مکھن اور اضافی نمک کے بغیر تیار کیا جائے۔ آپ کو یہ دیکھ کر تعجب ہو گا کہ کھانا قدرتی خوشبوؤں اور کم کیلوریز کے ساتھ کتنا خوش ذائقہ ہو سکتا ہے۔
SSS.jpg
 
 
کھانا تیار کرتے وقت احتیاط سے کام لیجیے
 
ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس امر کا احساس نہ ہو کہ اگر آپ کافی جیسی معمولی چیز کریم اور شکر کے ساتھ استعمال کر رہے ہوں تو ہر چار ماہ کی مدت کے بعد آپ کے وزن میں ڈیڑھ پونڈ کا اضافہ ہو جائے گا لیکن اگر آپ کریم کی جگہ دودھ کا استعمال شروع کر دیں اور شکر کی مقدار میں بتدریج کمی کر دیں تو اس طرح ان کیلوریز کی تعداد میں کمی کر دیں گے جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔
SY-082.jpg
معمولی تبدیلیاں اس وقت باآسانی ممکن ہیں جب آپ کھانا تیار کر رہے ہوں کسی بھی قسم کا کھانا سبزیوں اور گوسٹ جیسے کھانوں کو تلنے کے بجائے انھیں اُبالنے، بھوننے یا اسٹیم کے ذریعے پکانے کی کوشش کیجیے۔ گوشت کے پتلے سے پتلے قتلے کاٹنے اور جہاں بھی چربی نظر آئے اسے نکال دیجیے۔ دودھ اور پنیر جیسی ڈیری کی مصنوعات کی ایسی شکلوں کا انتخاب کیجیے جن میں چربی کا عنصر کم سے کم ہو۔ اس طرح آپ کے کھانے کے ذوق کی تسکین بھی ہو گی اور آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا۔
SD
 
اپنے محبوب کھانے اکثر و بیشتر کھائیے
 
ہر شخص کا کوئی نہ کوئی پسندیدہ کھانا ضرور ہوتا ہے جو اسے اتنا اچھا لگتا ہے کہ اس کو کھانے کی خواہش اس کے دل میں اکثر و بیشتر پیدا ہوتی رہتی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ اپنی پسند کی ڈش کو بالکل ہی ترک کر دیں اور سختی کے ساتھ ڈائٹنگ کرتے ہوئے اس کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں۔ اس طرح آپ خود کو تکلیف پہنچائیں گے، آخر آپ بھی بہرحال انسان ہیں سختی کے ساتھ کی جانے والی ایسی ڈائٹنگ جس میں کبھی کبھار پسند کی چیز کھانے کی بھی ممانعت ہو، عام طور سے کامیاب نہیں ہو پاتی کیونکہ اس پر قائم رہنا اور اس کو مسلسل برتتے رہنا مشکل ہوتا ہے زیادہ بہتر بات یہ ہو گی کہ آپ کبھی کبھار اپنی پسند کی ڈش کھاتے رہیں، لیکن بہت کم مقدار میں۔
TOO.png
 
 
کھانے کے ’’بڑے‘‘ اوقات سے ہوشیار رہیے
 
کیا آپ کی کھانے کی خواہش عام طور سے روزانہ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب آپ مثال کے طور پر ٹی وی دیکھ رہے ہوں یا آپ ڈنر تیار کر رہے ہوں؟ اس بات پر غور کیجیے کہ آپ کس وقت کھاتے ہیں یا کسی وقت آپ کو کھانے کی سب سے زیادہ خواہش ہوتی ہے۔ آپ چند روز تک احتیاط کے ساتھ اس چیز کا جائزہ لیتے رہیں۔ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ آپ بعض ایسے غلط اوقت پر کھاتے ہوں جن کے باعث آپ کے اچھے کھانے کا توازن بگڑ جاتا ہو اور آپ کو اس چیز کا احساس بھی نہ ہوتا ہو 
140128185640-south-korea-food-trend-watch-someone-eat-vosot-00002021-horizontal-large-gallery.jpg
 
’’غیر شعوری طور پر‘‘ کھانے سے بچنے کے لیے چند مشورے نوٹ کر لیں کہ کبھی بھی کھڑے کھڑے نہ کھائیے، جب آپ کھانا پکا رہے ہوں یا فون پر باتیں کر رہے ہوں تو اس وقت کچھ بھی کھانا قطعی نامناسب ہے۔
S.jpg
مزید یہ کہ بعض اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ ہم کھانے کے جو اوقات مقرر کرتے رہیں وہ ڈائٹنگ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک بھاری لنچ کھانے کی غرض سے ناشتے کو چھوڑ دیتے ہیں اور لنچ کے بعد ایک بھاری ڈنر بھی کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے بجائے معتدل طریقہ اختیار کیجیے یعنی یہ کہ اپنے دن کا آغاز ایک اچھے ناشتے سے کیجیے اور صحت بخش اور بھرپور لنچ کھائیے اور ڈنر کے لیے صرف سلاد اور پھلوں کا انتخاب کیجیے۔
1139270-woman_debating_foodx-1468218813-216-640x480.jpg

وزن میں اضافہ کرنے کا صحت مند طریقہ

وزن میں اضافہ کرنے کا صحت مند طریقہ

آج کل کے دور میں مناسب وزن ہونا بہت ضروری ہے۔ جن لوگوں کا وزن کم یا زیادہ ہے اُن کو اکثر لوگوں کی طنزیہ باتیں سُنی پڑتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک دُبلے پتلے لوگوں کو پسند کیا جاتا تھا لیکن اب جہاں بہت سے رخجانات میں تبدیلی آئی ہے وہیں اب مناسب جسامت والے لوگوں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ایسے افراد جن کا وزن کم ہے اور دبلے ہیں اور وہ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اندھا دھند کھانے لگ جائیں بلکہ اس کےلئے اُن کا ایسی خوراک کا انتخاب کرنا ہے جو صحت مند ہو اور جس سے کوئی نقصان نا ہو۔

Gain-weight.jpg

ہمارے غذائی ماہرین وزن میں اضافے کےلئے کچھ حکمتِ عملی بتاتے ہیں تاکہ  بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

girl-drinking-bottled-water.jpg



کھانے سے پہلے پانی پینا
عام طور پر کھانے سے پہلے پانی پینا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن اگر آپ وزن میں اضافہ چاہتے ہیں تو کھانے سے پہلے پانی نا پیئں بلکہ کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے پی لیں۔ کیونکہ اگر آپ پانی پی کر کھانا شروع کر دیں گے تو آپ کا معدہ بھر چکا ہو گا اور آپ زیادہ مقدار میں کیلوریز نہیں لے سکیں گے۔

دن میں زیادہ بار کھائیں
کھانا کھانے کو اوقات بڑھا دیں مثال کے طور پر تین وقت کھانا کھانے کے ساتھ درمیان میں کچھ سنیک بھی لیں۔

دودھ
دودھ ایک مکمل اور توانائی سے بھرپور غذا ہے۔ دن میں کم از کم دو بار دودھ ضرور پیئں۔ ضروری نہیں کہ خالی دودھ ہی پیا جائے بلکہ آپ شیک یا اسمودھی بھی بنا سکتے ہیں۔

JGM-Coffee-and-Dessert-1600x1000-1.jpg

ڈیزرٹ
غذائی اجزاء کے لحاظ سے ڈیزرٹ کا انتخاب کریں اس سے آپ نا صرف اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ اپنے جسم کی بہتر نشوونما بھی کر سکتے ہیں۔ آپ فروزن یوگرٹ، دلیہ اور کشمش سے بنی کوکیز، چاکلیٹ پڈنگ، پائی، مفن اور بنانا بریڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

tumblr_me22f04t1Q1r2rtzto1_500.jpg

کافی میں کریم کا اضافہ کریں
اگر آپ کافی شوق سے پیتے ہیں تو کافی بناتے ہوئے اس میں کریم کا اضافہ کریں۔ اس سے نا صر ف کافی مزیدار ہو گی بلکہ آپ زائد کیلوریز بھی حاصل کر لیں گے۔

Diet-Chart-To-Gain-Weight.jpg

مناسب نیند سونا
صحت مندی اور وزن میں اضافے کےلئے آٹھ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔

o-CATCH-UP-ON-SLEEP-facebook.jpg

پروٹین والی غذا پہلے کھائیں
اگر آپ کی پلیٹ میں محتلف کھانے کی چیزیں ہیں تو پہلے پروٹین پر مشتمل غذا کھائیں اور بعد میں سبزیاں لیں۔

اپنی روزمرہ خوراک میں ان اجزاء کو شامل کریں تاکہ آپ صحت مند رہتے ہوئے اپنے وزن کو بڑھا سکیں۔

Best Foods To Gain Weight.png

زیادہ چھوارے اور کھجور کا استعمال وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے.
رات کے وقت چار چھوارے ایک کپ دودھ میں بھگو دیں. صبح نہارمنہ وہ چھوارے اچھی طرح چبا کر کھالیں اور اوپر سے وہ دودھ پی لیں۔ بہت جلد آپ کے وزن میں نمایاں اضافہ محسوس ہونے لگے گا۔
دو سے تین انجیر کو ایک کپ پانی میں رات بھر کےلئے بھگو دیں اور صبح نہار منہ انجیر کھا لیں اور ساتھ پانی پی لیں۔
بادام، اخروٹ اور مونگ پھلی کو مکس کرکے رکھ لیں اور دن میں ان کی تھوڑی تھوڑی مقدار کھاتے رہیں۔
پنیر، دہی، کریم ،مکھن ، پاسٹااور کاربوہائیڈریٹ سے بنی اشیاء کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
دن میں ایک بار چکن، بیف، مٹن کا گوشت ضرور کھائیں۔
ڈارک چاکلیٹ، پینٹ بٹر اور کوکونٹ ملک کی غذائیٹ سے فائدہ اُٹھائے اور ان کو کھا کر اپنا وزن بڑھائے۔
دن میں ایک مرتبہ کیلا اور کھجور سے بنا ملک شیک پیئے۔روزانہ تیس منٹ پیدل چلیں۔

ہمارے غذائی ماہرین کے مطابق چاکلیٹ پینٹ بٹر اسمودھی وزن میں اضافے کےلئے بہترین ہے۔ آئے اس کو بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔

DSC_0013.jpg

چاکلیٹ پینٹ بٹر اسمودھی
اشیاء
دودھ آدھا کپ
پینٹ بٹر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
شہد ایک کھانے کا چمچ
کوکوپاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
کیلا ایک عدد
برف حسبِ ضرورت
ترکیب
سب اجزاء کو بلینڈر جگ میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
چاکلیٹ پینٹ بٹر اسمودھی تیار ہے۔